the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے ان 21 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو 1,000 سے زائد غیر ملکیوں کو ایک جعلی یونیورسٹی میں کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کے بہانے امریکہ میں رہنے کی مبینہ سازش میں ملوث پائے گئے۔

عہدیداروں کے مطابق یہ تمام افراد اس بات سے آگاہ تھے کہ یونیورسٹی آف نیو جرسی کے پاس نا تو کوئی استاد ہیں، نا کلاسز نا ہی کوئی ڈگری پروگرام ہے تاہم انہیں یہ بات معلوم نہیں تھی کہ یہ امریکہ کے محمکہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی طرف سے بنائی گئی تھی۔

یہ جعلی یونیورسٹی 2012 میں ہوم لینڈ سکیورٹی کی طرف سے امریکہ میں ویزا فراڈ کو روکنے کی کوشش کے سلسلے میں قائم کی گئی تھی۔

نیو جرسی کے امریکی اٹارنی پال فشر مین نے نامہ



نگاروں کو بتایا کہ جیسے ہی اس یونیورسٹی کے بارے میں بات عام ہوئی ویزا کے ایجنٹوں اور یونیورسٹی میں داخلے کے متمنی افراد نے بڑی تعداد میں اس  جعلی یونیورسٹی کا رخ کیا۔

ان میں سے ایک نے پال کے سامنے تسلیم کیا کہ یہ کام ایک طویل عرصے سے جاری تھا جو کہ پیسے خرچ کر کے امریکہ میں رہنے کا ایک راستہ ہے۔ ان  21 افراد پر جو قانونی طور پر امریکہ میں مقیم ہیں پر ویزا فراڈ کے لیے سازش کرنے اور غیر ملکیوں سے رقم بٹورنے کی سازش کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

 اس اسکینڈل سے فائدہ اٹھانے والے زیادہ تر غیر ملکیوں کا تعلق بھارت اور چین سے تھا اور وہ پہلے ہے سے عارضی قیام کے ویزے پر امریکہ میں موجود تھے تاہم وہ اپنے قیام کو طویل کرنے کے طریقوں کی تلاش میں تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.